Posts

Showing posts from June, 2024

"انتہا پسندی کے نشے میں لت معاشرہ"

Image
معاشرے میں جب موسیقی کے الات ہتھیار سے ذیادہ تباہی کے الات تصور کئے جائیں اور یونیورسٹی سے طالب علم کو ا رات کی تاریکی میں ذہنی ٹارچر کر کے نکال لیا جائے کہ ان کے ساتھ بندوق نہیں بلکہ رباب ہوتا ہے اور ان پر پابندی عائد کی جائے، تو ان سارے اقدامات سے اندازہ لگا لیں کہ ہمارا معاشرہ  کتنا ذہنی طور پر پستی کا شکار ہوچکا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مذہبی جنونیت کی لگی آگ میں دین کے ٹھیکیدار جلتی پر تیل کا کام کرہے ہیں۔ پولارائزیڈ معاشرہ جو قدم قدم پہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو مختلف حصوں میں منقسم ہوگئی ہے لسانی، جنسی اور نسلی بنیادوں پر نفرت کے اس کینسر ذدہ بیمار معاشرے کو اب مرہم پٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے کئی ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے ہیں چاہے وہ مشال کا قتل ہو یونیورسٹی میں یا سری لنکن انجینئر کا مذہبی شدت پسند جتے کے ہاتھوں فیکٹری میں موت ہو یا پھر سوات مدین میں مبینہ توہین قران مجید کے الزام میں  لاش کو نذر آتش کرنا ہو۔ یہ سارے واقعات ایک ہی سوال اپنے پیچھے چوڑ کر ہمارے انکھوں سے اجل جاتی ہیں کہ کیا ہمیں یہ سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا اختیار ہے کہ ہم کسی کو بھی...