Posts

Showing posts from July, 2024

رسہ کشی

 رسہ کشی                          تحریر حامد علی جعفری                       100 لفظوں کی عوامی کہانی  افس جاتے ہوئے تنویر بولے اج کل بجلی اور گرمی ایک پیچ پر ہے میں نے حیرانی میں دریافت کیا " ایک پیچ " کیا مطلب بجائے اس کے کہ تنویر واضح کرتے انہوں نے مزید الجھن میں ڈال دیا بجلی کا بل اور گھروں کے کرائے بھی پہلے سے میدان میں موجود ہے تنویر کے باتوں سے میری الجھن مزید بڑھتی گئیں  پٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے تعجب ہونے پر پوچھا کھیل چل رہا ہے کیا؟؟ تنویر نے کہا میدان اکھاڑا بن چکا ہے  ایک ادمی کو بے یاروں مددگاراور بےسہارا چھوڑا ہے  میں بھانپ چکا تھا اور کہا کوئی رسہ کشہ چل رہی ہے؟؟ تنویر نے میرے الجھن کچھ کم کیا اور کہا عوام اور مہنگائی کی بیچ #inflation  #Pakistan

تشنگی 100 لفظوں کی کہانی

 تشنگی                                                      مختصر کہانی                     تحریر حامد علی جعفری  صبح انکھ کھلتے ہی نظر ٹی وی پر پڑی  الیکشن کے دن تھے محرمیوں کو ختم کرنے کی وعدوں کی برسات تھی اچانک بھائی احمد کی طبیعت بگڑ گئی۔۔۔۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے لینے سے انکار کردیا میں نے سوال کیا کہ حضور والا انکار کی وجہ؟؟ انتظامیہ نے یہ کہ کر جواب دیا۔۔۔کہ سہولیات کا فقدان ہے  میں نے جواب دینے کی جسارت کی ۔۔۔ کل ہی تو بجٹ منظور ہوا ہے احمد کو ریفر کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے ایک ہی نسخہ دیا کہ ہم دعا گو ہے ہسپتال سے روانگی کے بعد چچا اشتیاق سے کہا کہ گاڑی دوڑائیں  چچا اشتیاق ؛ انجن میں کام کئے دو دن ہوگئے ہیں روڈ کی حالت دیکھوں؟؟ میں نے پھر وہی جملہ دہرایا کہ کل ہی تو بجٹ منظور ہوا ہے چچا اشتیاق نے لب کشائی کی،کہ وہ تو تشنگی بجانے کے لئے ہے ہمارے لئے توڑی ہے حیرانی کے ع...