تشنگی 100 لفظوں کی کہانی
تشنگی
مختصر کہانی
تحریر حامد علی جعفری
صبح انکھ کھلتے ہی نظر ٹی وی پر پڑی
الیکشن کے دن تھے محرمیوں کو ختم کرنے کی وعدوں کی برسات تھی
اچانک بھائی احمد کی طبیعت بگڑ گئی۔۔۔۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے لینے سے انکار کردیا
میں نے سوال کیا کہ حضور والا انکار کی وجہ؟؟
انتظامیہ نے یہ کہ کر جواب دیا۔۔۔کہ سہولیات کا فقدان ہے
میں نے جواب دینے کی جسارت کی ۔۔۔ کل ہی تو بجٹ منظور ہوا ہے
احمد کو ریفر کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے ایک ہی نسخہ دیا کہ ہم دعا گو ہے
ہسپتال سے روانگی کے بعد چچا اشتیاق سے کہا کہ گاڑی دوڑائیں
چچا اشتیاق ؛ انجن میں کام کئے دو دن ہوگئے ہیں روڈ کی حالت دیکھوں؟؟
میں نے پھر وہی جملہ دہرایا کہ کل ہی تو بجٹ منظور ہوا ہے
چچا اشتیاق نے لب کشائی کی،کہ وہ تو تشنگی بجانے کے لئے ہے ہمارے لئے توڑی ہے
حیرانی کے عالم میں پوچھا تشنگی؟؟
چچا اشتیاق بولیں کہ عوام کی منتخب نمائیندوں کا پیٹ بھر جائیں ان کی تشنگی بجھ جائیں تب وہ کام کرینگے۔؟؟
Comments
Post a Comment